معیشت و تجارت

سونا ایک بار پھر مزید مہنگا، آج قیمت کیا رہی؟

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافےکے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 1590 روپے پر براجمان ہے ۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں950 روپےکا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
دوسری جانب طلب پر روپے پر دباؤ بڑھنے لگا،انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہونے کے بعداسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 219 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 218.89 روپے کےاضافے کے بعد 219.71 روپے پربند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.37 فیصد کمی ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 کاروباری روز میں ڈالر1 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کی مد میں 30.40 کروڑ ڈالر ادائیگی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri