لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی تقرری کی سمری پر مجھ سے مشورہ کرینگے۔ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر کے پاس جو بھی میری سمری جائے گی،وہ میرے ساتھ مشورہ کرینگے۔جب وزیراعظم اہم تقرری کے معاملے پر مفرور شخص کے پاس مشاورت کیلئے جاسکتا ہے تو عارف علوی مجھ سے بطور پارٹی سربراہ مشاورت کرسکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے سابق ترجمان تسنیم حیدر کی باتوں میں کتنی سچائی ہے میں نہیں جانتا ہم کوئی ایسا کام نہیں کرینگے جو خلاف قانون ہو۔لاہور زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔
پاکستان
خاص خبریں
صدر میرے ساتھ رابطے میں ہیں وہ تقرری کی سمری پر مشورہ کرینگے،عمران خان
- by Daily Pakistan
- نومبر 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 837 Views
- 2 سال ago