کالم

مودی کی اکڑاور پاکستانی مار

بھارت نے پاکستان پر 22مئی کو جنگ مسلط کی ہے۔ جو 10 مئی کو بھارت کی درخواست پر ٹرمپ نے بند کرائی۔ اس18 دن کی پاک بھارت جنگ میں اللہ نے پاکستان کو فتح نصیب فرمائی ہے۔ حکومت پاکستان کی اپیل پر پاکستانی عوام نے یوم تشکر منایا۔ اسے پاکستان نے ”معرکہ حق“ کانام دیا ہے۔ حکومت نے 10 مئی کو ہر سال” معرکہ حق“ منانے کا اعلان کیا۔ اس” معرکہ حق“ میں پاکستان نے مودی کو ایسی مار دی ہے کہ اسے الٹے سیدھے خواب آنا شروع ہوئے۔ مودی نے اپنی مزید تباہی روکنے کے لیے ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست کی۔ٹرمپ نے مودی کوبچانے کے لیے پاکستان کو جیتی ہوئی جنگ کو بند کرنے پر راضی کیا۔ اس میںٹرمپ نے ضمانت دی کہ مقبوضہ کشمیر، سندھ طاس معاہدے اوربھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی بند کرنے پر 12 مئی سے مذاکرات شروع ہوں گے۔ جس کا پہلا دور 12 مئی کا ہو بھی گیا۔ مودی جی آپ کی تباہی کا چارٹ جو بین الالقوامی ادارے نے نشر کیا ہے اسے بھی مطالعہ فرما لیں:۔بھارت نے پروپیگنڈہ کے زور پر پاکستان کونیچا دکھانے کے لیے گودی میڈیا کو لگایا ہوا ہے۔مودی نے اپنا خواب بیان کرتے ہوئے اپنی قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے” آزاد کشمیر اور دہشت گردی “پرمذاکرات ہو نگے۔خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔ صرف مہاراج کو ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں۔ 18 دن کی جنگ کے بارے دنیا کیا کہ رہی ہے؟۔ مہاراج مودی جی کو خواب تنگ کر رہا ہے۔مودی جی اپنے قوم کو دھوکہ کیوں دے رہے ہو۔ مودی جی نے اس سے قبل 2019ءمیں بھی اپنی شکست پر بھی اپنی قوم کو دھوکہ میں رکھا تھا۔ شکست گردہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن وردھمان کو ایوراڈ اور ترقی دے کر اپنی عوام کو دھوکہ دیا تھا۔ابھی نندن کو 27 فروری 2019ءکوگرفتار کیا گیا۔ فروری 2019 ءمیں فرضی طور پر ابھی نند ن کو پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے پر مودی نے اپنی شکست چھپانے کی غرض سے جعلی انعام دیا تھا۔ نئی دہلی کی جانب سے بھارتی فضائیہ پائلٹ ابھی نندن کو تیسرا بڑا فوجی اعزاز”ویرچکرا“ دینے پر کہا کہ بھارتی جلعسازی اورفرضی قصے کہانیوں کی ایک بہترین مثال ہے۔جس کا مقصد عوام کو فرضی طور پر خوش کرنا ہے۔امریکہ کی کمپنی جو ایف سولہ پاکستان کو فروخت کیے تھے، اس کی گنتی کر کے بھارت کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ مودی نے جھوٹ بولا کہ بالا کوٹ میں دہشت گردی کے اڈے تباہ کر دیے۔ 250 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ پاکستان نے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کو جائے واردات بالا کوٹ دکھائی۔ انہوںنے رپورٹ جاری کی۔ ہم نے نہ کوئی عمارتیں دیکھی جو تباہ ہوئی ہو۔ نہ کوئی جنازہ اُٹھتے دیکھا جن کو مودی نے ہلاک کیا۔ ہاں بالا کوٹ میں کچھ درخت گرے ہوئے تھے ۔ ایک گھڑے میں ایک کوا مرا ہوا ہمیں ملا۔موجودہ 18 دن کی لڑائی میں بھی گودی میڈیا فرضی جھوٹی خبریں نشر کرتا رہا ۔مثلاً کہا کہ لاہور کی بندرگاہ کو اُڑا دیا گیا۔ لاہور میں بندگاہ کہاں سے آ گئی۔اسلام آباد پر حملہ ہوا۔ پاکستانی وزیر اعظم زخمی ہوا۔ پاکستانی فوج کا چیف بنکروں میں چھپ گیا۔ وغیرہ وغیرہ۔ یہ تو وہی بات ہو گئی جو عوام میں کہاوت مشہور ہے۔ کہ ہے کسی کی کوئی پٹائی کررہا تھا۔ وہ واپسی پٹائی کرنے کو بار با کہتا ہے کہ” اب کے مار کے دیکھ، اب کہ مار کے دیکھ‘ ‘ پاکستان نے 1948ءمیں بزرو بازو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھارت سے آزاد کرائے۔ پاکستانی سری نگر تک پہنچنے والے تھے کہ اُس وقت کے بھارتی وزیر اعظم نہروصاحب، اقوام متحدہ درخواست لے کر گیا اور اقوام متحدہ نے پاک بھارت جنگ بند کرائی۔ نہرو اقوام متحدہ میں کشمیر میں رائے شماری کا وعدہ کر بھارت بعد میںمکر کیا۔ 1965ءکی جنگ بھارت نے پاکستان سے شکست کھائی۔ پاکستانی ایئر فور بھارت کی فضاﺅں پر چھائی رہی۔ پاکستانی پائلٹ ایم ایم عالم نے بھارت کے پانچ جہاز ایک منٹ میں گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان کی بحریہ نے بھارت کا نیول ہیڈ کواٹر ”دوارکا“ تباہ کیا۔ پاکستان کی بری فوج بھارت کے اندر گھس کر کھیم کرن اور مونا باﺅ ریلوے اسٹیشن پر قبضہ کیا۔ کشمیر میں اکھنور سے آگے پیش قدمی کی۔ شکست کے صدمے میںبھارتی وزیر اعظم شاستری جس کا نک نام ننکو تھا، روس کے شہر تاشقند میں مذاکرات کے دوران صدمے سے اگلے جہاں پہنچ گیا تھا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کے خلاف فوجی محاذ کے ساتھ ساتھ پروپیگنڈہ کے محاذ پر پاکستان سامنے آنا پڑے گا۔ مثلاً بھارت پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور دیگر ارد گرد کے چھوٹے چھوٹے مسلمان ملکوں کو ختم کر کے اکھنڈ بھارت بنانا چاہتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم، ہٹلر صفت دہشت گرد مودی، جو دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کا بنیادی ممبر ہے۔ اس نے بھارت کی پارلیمنٹ پر اکھنڈ بھارت کا نقشہ لگا دیا ہے۔ مسلمانوں نے محمد بن قاسمؒ سے لے کر بہادر شاہ ظفر تک ہندوستان پر تقریباً1200 سو سال حکومت کی ہے۔ بھارتی پروپیگنڈے کاتوڑ کے لیے، پاکستانی پارلیمنٹ کی دیورا پر مسلمان بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر ؒ کے دور حکومت جو برما سے لے کر افغانستان تک پھیلا ہوئی تھی کا نقشہ لگانا چاہےے۔ بھارت کو ورانیگ دینی چاہےے کہ وہ بھارت کی پارلیمنٹ کی دیوار سے اکھنڈ بھارت کانقشہ اُتارے اور اچھے پڑوسیوں کی طرح رہے۔ورنہ ہم بھی اورنگزیب عالمگیر کی قائم کردہ اسلامی حکومت کو ہندوستان میں پھر سے قائم کر کے دم لیں گے۔ہم سالوں سے لکھتے آئے ہیں کہ بھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ بانی پاکستان قائد زعظم محمد علی جناحؒ کے مطابق پاکستان باقی رہنے کے لیے بناہے۔ بھارت اسے توڑکر اکھنڈ بھارت میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ ہم بانی پاکستان کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے مملکت اسلامیہ جمہوری پاکستان جو مسلمانوں کے لیے دنیا میں مثل مدینہ ریاست ہے، جو اسلامی دنیا کا حقیقی لیڈر ہے، اسے تاحیات قائم و داہم رکھنے کے لیے بھارت سے ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اللہ پاکستان کی حفاطت فرمائے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے