پاکستان خاص خبریں

وزیراعظم کا آج جنرل اسمبلی سے خطاب، سیلابی تباہ کاریوں سے آگاہ، امداد کی اپیل کریں گے

وزیراعظم کا آج جنرل اسمبلی سے خطاب، سیلابی تباہ کاریوں سے آگاہ، امداد کی اپیل کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل بھی کریں گے۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے چوتھے روز اعلیٰ سطح کے مباحثہ میں 12ویں اسپیکر ہوں گے۔

واضح رہے کہ 193 ممبران پر مشتمل جنرل اسمبلی میں اب تک 140 عالمی رہنما حصہ لے چکے ہیں،  کووڈ-19 کے بعد جنرل اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں عالمی رہنما بنفس نفیس شریک ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انھیں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، جس میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا، انسانی جانوں، بنیادی ڈھانچے، مویشیوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اُدھر گزشتہ روز نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیا۔

انٹرویو میں وزیراعظم نے امیر ممالک سے قرضوں کی فوری ادائیگی میں ریلیف کی درخواست کی، ان کا کہنا تھا کہ اگلے 2 مہینے پاکستان پر قرضوں کی بھاری ذمہ داریاں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آفت سے بچنے میں عالمی برادری ہماری مدد کرے، سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ’انتہائی سخت‘ معاہدے پر دستخط کیے، سخت معاہدے میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر ٹیکس شامل ہیں، ریلیف کے بغیر ہم پاؤں پرکھڑے ہونے کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ ناممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri