شاعر مشرق،حکیم الامت،ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی شاعری کا بطور مطالعہ کریں تواُن کا محو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی،مسلمانان ہند کے عزم کی جانب ہے ۔شاعر مشرق ؒکہتے ہیں کہ
وہی جواں ہے قبیلے کی آنکھ کا تارا
شباب جس کا ہے بے داغ ضرب ہے کاری
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے اشعار کے مصداق اس وقت وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ دِن رات وطن عزیز کو مصائب سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں ،معاشی مسائل کیلئے حکومت کی جانب سے چند ماہ میں کی جانیوالی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔اسی طرح وطن عزیز پاکستان کی چٹان صفت مسلح افواج ،تمام سیکیورٹی ادارے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کیخلاف بھرپور کوشش کررہے ہیں چند ماہ میں دہشتگردی کیخلاف اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کی جانیوالی کوششیں یقینا سپہ سالارآرمی چیف حافظ سید جنرل عاصم منیر کی شبانہ روز کوششوںکا نتیجہ ہے ۔گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیے میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی نے شرکت کی۔اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز نےحالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔ اتحادی جماعتوں کے ارکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف تھے ،وزیراعظم نے حکومتی امور میں تعاون پر اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے،معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کیلئے خوشخبری سے کم نہیں،2018 میں بھی افراط زر کی شرح کو سنگل ڈیجیٹ پر چھوڑ کر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس کے فضل کے طفیل ملک وقوم کےلئے بتدریج بہتری کے آثار پیدا ہورہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی جو جدوجہد ہم نے اپریل2022 میں شروع کی تھی، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ نہ صرف کامیابی سے ہمکنارہوئی بلکہ اس کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی کی ابتدا بھی ہوئی،ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت کی بدولت نہ صرف معیشت مستحکم ہوئی بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے ، خادمِ پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عوام سے عہد کیا تھا کہ انکی پریشانیوں کو کم کر کے ہی دم لیں گے،شہبازشریف نے کہا کہ حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج عوام کی خوشحالی کی صورت عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،عام آدمی کی زندگی کو آسان اور اسکی معاشی خوشحالی کے بغیر پاکستان کی ترقی کے ہدف کا حصول ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائز یشن حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مکمل ڈیجیٹائز یشن کا آغاز اس حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے، بجلی کے بلوں کے حوالے سے غریب اور کم آمدنی والے طبقات کےلئے اقدامات کر رہے ہیں،حکومتی حجم کم کرنے اور خرچے میں کمی کے حوالے سے رائٹ سائزنگ اور ڈا¶ن سائزنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز ایک سیاسی جماعت کے جلسہ میں غیر پارلیمانی اور نازیبا گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے،پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے،کل ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا لیکن بدقسمتی سے اس نے دوبارہ سر اٹھایا ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہیں۔وزیر اعظم محمد شہبازشریف کا حوصلہ اور عزم یقینا دیدنی ہے ۔سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف اپنے حوصلہ کی وجہ سے معروف ہیں لیکن وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے ان نامساعد حالات میں بلند حوصلہ سے نہ صرف مسائل پر قابو پایا بلکہ ایک مضبو عزم کیساتھ کام کررہے ہیں جس کی جتنی داد دی جائے کم ہے۔صرف ضرورت ہے تو اتحاد کی ،یگانگت کی اور چند سیاسی بونوں کے ہوش میں آنے کی ۔اس وقت ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے نہ کہ ایسے حالات پیدا کرنے کی کہ جس سے ملک کو نقصان ہو۔
کالم
وزیر اعظم کا حوصلہ اور عزم !
- by web desk
- ستمبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 179 Views
- 3 مہینے ago