کالم

پولیس بے لگام

rohail akbar

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی جب سے آئے ہیںاس وقت سے پولیس بھی بڑی ہتھ چھٹ قسم کی ہو گئی ہے حالانکہ بطور صحافی وہ خود ان چیزوں کے سخت خلاف ہوتے تھے ہوسکتا ہے کہ مصروفیات کے باعث وہ اب اس طرف دھیان نہیں دے رہے امید ہے کہ وہ پولیس کا قبلہ بھی درست کرنے کی کوشش کرینگے جس طرح دوسرے کچھ اداروںکا رویہ تبدیل ہوا خاص کر ہسپتالوں کے ماحول میں تبدیلی ضرور آئی ہے رہی بات پولیس کی ایسا لگتا ہے کہ وہ قانون پر عملدرآمد کروانے کی بجائے اسے بگاڑنے پر تلی ہوئی ہے قانون بھی عوام کے ساتھ کھلواڑ کرتا ہے جن لوگوں کے پاس قانون کا علم نہیں ہوتا جن کے پاس پیسہ نہیں ہوتا جن کے پاس سفارشیں نہیں ہوتی ایسے لوگوں کو با اثر لوگوں کے ساتھ ملکر پولیس دبا لیتی ہے اور لوگ اپنا کیس واپس لے لیتے ہیں یا کیسوں میں حاضر نہیں ہوتے جسکی وجہ سے بااثر جرائم پیشہ عناصر کی حو صلہ افزائی ہوجاتی ہے اور پھر جرائم پروان چڑھتا ہے ایسے ماحول میں اور حالات کی تنگی کی وجہ سے سفید پوش اور غریب لوگ کیسوں کی پیروائی نہیں کرتے لیکن کچھ لوگ اس کلچر کو نہیں مانتے وہ بے پناہ دکھ ،تکلیفوں اور مسائل کے باوجود جسکی لاٹھی اسکی بھینس جیسے کلچر کو فروغ نہیں دیتے بلکہ ڈٹ کر اسکا مقابلہ کرتے ہیں اصل میں وہی لوگ ہیں جو قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں آئین کی پاسداری چاہتے ہیں انہی لوگوں میں ایک معصوم اور پری چہرہ سعدیہ خان ایڈووکیٹ کا بھی ہے جو پولیس کے مظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوگئی اس لیے نہیں کہ اسکے بھائی کا مسئلہ ہے بلکہ اس لیے کہ آج کے بعد کسی کا بھائی کسھی کا بیٹا اور کسی کا سہاگ پولیس کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا نشانہ نہ بن سکے آج کے کالم میں سعدیہ خان کا خط شامل کرتا ہوں جو معاشرے کی آنکھیںکھولنے کےلئے کافی ہے ۔ میں قانون کی طالب علم ہونے کے ناطے یہ بات کہوں گی کہ انسان ساری عمر کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے زندگی ایک سیکھنے کا عمل ہے جب بات اپنے گھر کے ذاتی مقدمے کی آئی تو پولیس کو غور سے دیکھا کہ تھانوں میں انصاف ملتا نہیں انصاف بکتا ہے اور انصاف چھین کر لینا پڑتا ہے میراحقیقی بھائی محمد قاسم خان جب 6-02-2023 کو مدینہ ٹاو¿ن کی حدود میںعلاقہ تھانہ غازی آباد لاہور میں قتل ہوا مقامی پولیس پہلے تو لاش کو ڈیڈ ہاو¿س جنرل ہسپتال لیکر گئی جو آفیسر لیکر گیا وہ کبھی ہم سے کاغذات منگواتا اور کبھی نیلا کاربن وغیرہ اسی دوران جب ایف آئی آر کی درخواست تھانہ میں جمع کروائی تو SHO صاحب ایف آئی آر نہ دے رہے تھے کیونکہ جن لوگوں نے میرے حقیقی بھائی کو نہ حق قتل کیا تھا وہ علاقہ میں بااثر جرائم پیشہ افراد ہیں ان کے افراد پہلے ہی تھانہ میں موجود تھے جب ملزمان کے ملنے والوں کو ہم نے تھانہ میں شناخت کیا تو SHO صاحب غصے میں آگے اور کہا کہ یہ ہمارا CIA کا اہلکار ہے اور کہا کہ میں ابھی آپ کی ایف آئی آر کا اندراج نہیں کرسکتا حالانکہ پولیس نے دیکھا بھی تھا کہ معقتول جو فائر لگے ہوئے تھے جب SHO صاحب کو پتہ چلا کہ میں ایک وکیل ہوں پھر وہ ٹال مٹول اور قانون سمجھانے لگے اور ایف آئی آر نمبر 1675 درج کی کیونکہ پہلے SHO صاحب اپنی مرضی کا استغاثہ لکھوانا چاہا رہے تھے مقدمہ اندراج ہوکر انوسٹی گیشن کے پاس جاتا ہے تو پہلے 2/3 دن نقشہ موقع نظری بلا سکیل بنانے کےلئے ٹائم دیا گیا پھر وہ بنایا گیا حالانکہ جو میرے بھائی کو قتل کرنے اور کروانے کی نیت سے گھر سے لیکر گیا تھا اس کو پولیس نے موقع سے پکڑ لیا تھا لیکن پولیس اس کو بچانے کی آج تک کوشش کر رہی ہے کیونکہ وہ پولیس کا اہلکار ہے جسکا نام محمد وقار ہے اسکی آج تک انوسٹی گیشن پولیس نے بھی گرفتاری نہ ڈالی ہے کیونکہ انچارج انوسٹی گیشن صاحب کہتے ہیں وہ قتل میں شامل نہیں ہے اسکے علاو¿ہ 5 افراد میاں ذوالفقار ،ابرار ذوالفقار،ظہیر،محمد عاطف اورمحمد جاوید نامزد ہیں جن میں سے 4 افراد نے معذز عدالت سے عبوری ضمانتیں حاصل کی ہوئی ہیں ابرار ذوالفقار کو چند دن پہلے گرفتار کیاگیا وہ ریمانڈ پر ہے لیکن ایک پولیس اہلکار اورعلاقے کے بااثر افراد کو بچانے کےلئے انچارج انوسٹی گیشن اعلی افسران کو غلط گائیڈ کرکے تفتیش کا رخ موڑ رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ایک ابرار نے فائر مارے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے پولیس صرف تھانہ میں بیٹھ کر تفتیش کر رہی ہے علاقہ میں جاکر تفتیش نہیں کر رہی انچارج صاحب اتنے اعلیٰ انویسٹی گیشن آفیسر ہے کہ انہوں نے میڈیکل رپورٹ آنے سے پہلے فائنل کر دیا کہ وہ کیسے قتل ہوا ہے موقع کا نقشہ بنایا موقع کی جئیو فینسنگ نہیں کی اور کہ دیا کہ یہ افراد وہاں موجود نہ تھے پولیس اہلکار کو تھانہ میں بتایا جارہا کہ آپ یہ بیان دینا آپ کی جان بچ جائے گی کیونکہ پولیس اہلکار کا بھائی کچھ عرصہ قبل تھانہ غازی آباد انوسٹی گیشن میں تعینات رہا ہے پولیس اہلکار کا والد ریٹاٹرڈ سب انسپکٹر ہے جو غازی آباد میں رہا ہے اعلیٰ افسران کو چائیے کہ پولیس اہلکار کے موبائل فون کی CDR اور واٹس ایپ کا فرانزک کرائیں پولیس کے اعلی افسران کو خود پتہ چل جائیگا کہ یہ کتنا ایماندار ہے جو جو ملزم پولیس نے گرفتار کرلیے ہیں انکے واٹس ایپ کا فرانزک کروائیں تفتیش میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگی اور میں ایک وکیل ہونے کے ناطے پولیس کے اعلی افسران سے گزارش کرتی ہو کہ مقدمہ کو میرٹ پر حل کروائیں اس تفتیش کو جئیو فینسنگ میڈیکل رپورٹ پر حل کیا جائے کیونکہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشان بھی موجود تھے میں اپنے سینئر وکلاءکا شکریہ ادا بھی کرتی ہوں جو میرا اس مقدمہ میں ساتھ دے رہے ہیں اور تمام بار ایسوسی ایشن کا جنہوں نے اس وقوع کا مذمتی بیان جاری کیا میں اپنی کینٹ بار ایسوسی ایشن،لاہور بار ایسوسی ایشن،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے اوراپنے سینئر وکلاءبرادری سے درخواست کرتی ہو کہ میرا اس مقدمے میں مزید ساتھ دیں میرے ساتھ ملکر پولیس سے انصاف کے تقاضے پورے کروائیں میں اپنے تمام وکلاءبرادری کی مشکور ہونگی کیونکہ ذوالفقار اور اسکا گرہ علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر اور شوٹروں کے سہولت کار ہیں اور یہ خود کو ن لیگ کا کوآرڈینیٹر بتاتا ہے جسکی وجہ مقامی پولیس اس کے ساتھ منسلک ہے وکلاءبرادری میرا ساتھ دیں اور مقامی پولیس مجھے اور میری فیملی کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ سعدیہ خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے