پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع

پٹرول سستا ہونے والا ہے ؟حکومت نے بتا دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں آج کریں گے ۔قیمتوں میں ریلیف کے امکانات مشکل ہیں۔ پیڑولیم ڈویژن نے میڈیا سے بات کے دوران کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں کمی سے کچھ ریلیف دیاجاسکتا ہے۔
حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں ہے,فیصلہ تمام پہلووں کو مد نظر رکھ کر ہوگا۔حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ حالیہ15روزمیں روپے کی قدر گری،خام تیل کی قیمت بڑھی، اس وقت پیٹرول پر47 روپے26 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر7 روپے14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے۔
وفاقی حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل پر50 روپے تک فی لیٹر لیوی لگانے کا اختیار ہے، اس وقت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس زیرو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے