پاکستان

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی نیول ہیڈکوارٹرز پہنچے اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نیول چیف نے خطے میں امن و سلامتی کیلیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس دوران کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحری سکیورٹ کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے