معیشت و تجارت

کے الیکٹرک صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی

کے الیکٹرک صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی

کے الیکٹرک صارفین کے لیے خوشخبری آ گئی، نیپرا کی جانب سے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کر دی، ادارے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ماہ اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اور اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ کم ہونے سے صارفین کو 7 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، تاہم نیپرا اور سی پی پی اے کے اعداد و شمار میں نمایاں فرق ہے۔

چیئرمین نیپرا نے اس حوالے سے کہا کہ کے الیکٹرک والے لوگوں کو نئے پلانٹ لگانے کے جھوٹے خواب نہ دکھائیں، اور کے الیکٹرک والے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ کر دوسروں کی جانب دیکھتے رہتے ہیں، کے الیکٹرک والے پوری دنیا سے پہلے مانگتے ہیں، بعد میں خود ہاتھ پیر مارتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے