بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

9 مئی کو مقامات کی نشاندہی میں فیض حمید کا کردار تھا ، خواجہ آصف

Thursday, 15 August, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں اس سیاسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر جو حملے ہوئے ان مقامات کی شناخت اور نشاندہی میں جنرل فیض حمید کا کردار تھا۔ انھوں نے کہا کہ جنرل فیض نے آرمی چیف تعیناتی کے وقت متعلقہ کوارٹرز کے ساتھ کوشش کی کہ انہیں آرمی چیف بنایا جائے۔خواجہ آصف کے مطابق جنرل فیض نے اپنے ماضی کے کردار کی وضاحتیں بھی دیں اور آنے والے وقت کی یقین دہانیاں بھی کرائیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل فیض طاقت کی انتہا چاہتے تھے، جب انہیں آرمی چیف نہیں بنایا گیا تو انھوں نے پی ٹی آئی کے پریشان ذہن کو استعمال کیا اور 9 مئی کے دن فوجی اہداف کی نشان دہی کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *