Site icon Daily Pakistan

90سال پرانی شادی کا دعوت نامہ وائرل

weeding card

90سال پرانی شادی کا دعوت نامہ وائرل

کراچی:برصغیر میں 90سال قبل ہوئی ایک شادی کا اُردو میں لکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا صارف سونیا باٹلا نے اپنے دادا دادی کی 1933میں ہوئی شادی کا دعوت نامے ٹویٹر پرشیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔اُردو میں تحریر دعوت نامے میں مہمانوں کو شادی میں شرکت کے لئے دلی کی گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا ہے اور بارات کی روانگی کا وقت سوا 11بجے دیا گیا ہے۔اس کارڈ میں ولیمے کے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور تقریب کا وقت صبح 10کا ہے۔اُردو میں لکھا گیا 90سال پرانا دعوت نامہ سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور اب تک ہزاروں صارفین اس دعوت نامے کو دیکھ چکے ہیں۔بھارتی میڈیا نے بھی دعوت نامے کے وائرس ہونے کی خبر نمایاں طور پر لگائی ہے۔

Exit mobile version