ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، وہ ان ممالک سے رابطے میں ہیں جہاں سے بھارت دہشت گردی کرتا تھا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ جن دہشت گرد عناصر سے پاکستان کو خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں، ہم نے اس حوالے سے شواہد بھی افغانستان کو فراہم کیے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بیلجیئم میں ہیں، وزیر خارجہ کل انڈو پیسفک فورم آف منسٹرز میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام سے اچھی بات چیت ہوئی ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کامیاب رہا، دونوں ممالک نے مل کر دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی ہے، پاکستان اور ایران نے اس فعل کی مذمت کی ہے، ان پاکستانیوں کی میتیں گزشتہ روز پاکستان پہنچی ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو غزہ میں اسرائیلی افواج کی جاری جارحیت اور اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فنڈنگ معطل کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
ان ممالک سے رابطے میں ہیں جہاں سے بھارت دہشتگردی کراتا رہا ، ترجمان
- by Daily Pakistan
- فروری 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 320 Views
- 11 مہینے ago