بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.1°C
Tuesday, 01 September 2026 | پاکستان: 20 ر بیع الاول 1448

اٹک کے علاقے کامرہ میں کارروائی، 10 کروڑ تاوان کیلئے اغوا ڈیڑھ سالہ بچہ بازیاب

Sunday, 2 January, 2022

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹک کے علاقے کامرہ میں کارروائی کر کے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے ڈیڑھ سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 2 روز قبل ڈکیتی کے بعد بچےکو ہڈالی سے اغوا کیا تھا اور بچے کی رہائی کے لیے ملزمان نے 10 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

ڈی آئی جی خوشاب فیصل رانا کا کہنا ہے کہ بچے کے اغوا میں ملوث دو ملزمان کو اٹک سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *