بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

پنجاب: اومی کرون کے مزید 43 کیسز رپورٹ

Thursday, 6 January, 2022

پنجاب میں اومی کرون کے مزید 43 کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں اومی کرون کے نئے کیسز میں سے 42 مریضوں کا تعلق لاہور اور ایک مریض کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے میں اومی کرون مریضوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جن میں لاہور سے 211 ، راولپنڈی 4 اور شیخوپورہ سے 2 مریض ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 360 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم صوبے میں اس دوران وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *