بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

سعودی عرب نے کورونا کا شکار ویکسین شدہ افراد کے قرنطینہ کی مدت 7 دن کردی

Thursday, 6 January, 2022

سعودی عرب نے کورونا کا شکار ویکسین شدہ افراد کے قرنطینہ کی مدت 7 دن کردی ہے ۔ سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد جو مکمل ویکسینیٹڈ ہیں ان کے قرنطینہ کی مدت 7 دن کردی گئی ہے تاہم کورونا کا شکار غیر ویکسینیٹڈ افراد کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

وزارت نے واضح کیا کہ کورونا کے شکار افراد کے اس مدت میں صحتیاب ہونے کے بعد تاواکلنا ایپلی کیشن(مقامی ایپ جس پر شہریوں کے مکمل ویکسینیشن اور کورونا سے صحتیابی کی تصدیق کی جاتی ہے) پر مدافعتی حیثیت کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

وزارت صحت نے مزیدکہا کہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ویکسین شدہ افرادکی بڑی اکثریت میں 5 سے 7 دن کے درمیان انفیکشن میں کمی آئے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *