بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.4°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

سعودی ولی عہد کی کوششوں سے روس و یوکرائن جنگ کے 10 قیدی رہا، ریاض پہنچ گئے

Thursday, 22 September, 2022

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی کامیاب کوششوں کے بعد روس یوکرائن جنگ کے 10 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، انھیں روس سے لے کر ایک طیارہ دارالحکومت ریاض پہنچا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد ان قیدیوں کی رہائی کے لیے ماسکو اور کیف کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے، محمد بن سلمان کی کوششوں کے باعث قیدیوں کی رہائی کا سمجھوتا پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔

معاہدے کے تحت 5 برطانوی شہریوں، ایک مراکشی، ایک سویڈش، ایک کروشیئن اور دو امریکیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے، ان غیرملکیوں کو یوکرائن کے علیحدگی پسند علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران میں گرفتار کیا گیا تھا، برطانیہ اور امریکا نے قیدیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *