بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

منی لانڈرنگ مقدمے پر شہباز شریف نے اہم بیان جاری کردیا

Wednesday, 12 October, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ مقدمے میں اپنی بریت پر کہا ہے کہ ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں،حق وسچ کی جیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یاک پیغام میں کہا کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ کی جانب سے بریت کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کیس آگے چلے، ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے، ان کا ٹرائل مکمل کیا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے چالان میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام نظر آئی، درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں