بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

عمران خان نیازی کی پھیلائی گئی بحرانی کیفیت رواں ہفتے ختم ہو جائیگی، شرجیل میمن

Tuesday, 22 November, 2022

ڈیلی پاکستان سینئر ترین صحافی سردار خان نیازی کی زیر نگرانی ایک پاکستان کا قومی اخبار ہے جو پاکستان کا اصل چہرہ دکھا رہا ہے۔ 46 67 2 1239 145 68 وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عمران خان کی جانب سے ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔جاری کیے گئے بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جعلی لانگ مارچ غیر موثر ہو چکا اور اس کی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی اعتراف کر لیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانے کے تحائف بیچ کر کمایا۔انہوں نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ عمران خان نے کرکٹ میں بھارت سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا، ان حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا ان کی پرانی عادت ہے، عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بدعنوانیوں کے کیسز سے بچ سکیں۔شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بقیہ زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے اور سلاخوں کے پیچھے گزرے گی، انتخابات 2023ء میں اپنے وقت پر ہوں گے اور اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے اس براؤزر میں میرا نام، ای میل، اور ویب سائٹ محفوظ رکھیں اگلی بار جب میں تبصرہ کرنے کےلیے۔ 46 67 2 1239 145

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *