بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

شمعون عباسی نے چوتھی شادی کرلی

Thursday, 6 April, 2023

کراچی: پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شمعون عباسی سے اپنی شادی کا انکشاف کیا ہے۔ شمعون عباسی اور شیری شاہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں۔ دونوں نے فلم دُرج میں ایک ساتھ کام کیا تھا جسے بہت سے ناظرین نے پسند کیا تھا۔ اگرچہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن اس کے بعد دونوں اداکار آپس میں گہرے دوست بن گئے۔شیری شاہ اور شمعون عباسی کی کیمسٹری کو مداح بہت پسند کرتے ہیں اور بہت سے لوگ انہیں ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہوتی رہتی ہیں۔تاہم اب دونوں کی شادی کی افواہیں حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں کیونکہ شیری شاہ نے فیس بُک پر بالآخر شمعون عباسی کے ساتھ اپنی شادی کا باقاعدہ انکشاف کر دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *