بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

امریکا کے 2 لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا

Saturday, 13 May, 2023

واشنگٹن: امریکا کے 2 لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے 2 لاکھ 37 ہزار حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کا ذاتی ڈیٹا کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ڈپارٹمنٹ نے ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق کانگریس کو خط لکھ دیا۔امریکی ٹرانسپورٹیشن حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ ملازمین کا ڈیٹا کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔ ہیکر نے سرکاری ملازمین کے مالی معاملات سے متعلق سیکشن کو نشانہ بنایا۔ ہیک کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ڈپارٹمنٹ کے سسٹم تک رسائی کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ سسٹم کو محفوظ بنانے کے بعد ملازمین کے لیے سسٹم کو کھول دیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *