بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 16.7°C
Saturday, 24 October 2026 | پاکستان: 14 جمادی الاول 1448

گاوسکر بھاگتے ہوئے دھونی کے پاس آٹوگراف لینے پہنچ گئے

Tuesday, 16 May, 2023

چنئی: سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر بھاگتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی کے پاس آٹوگراف لینے پہنچ گئے۔چنئی سپر کنگز کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے میچ کے بعد کمنٹری ٹیم میں شامل گاوسکر تیزی سے دھونی کی جانب بڑھے اور اپنی شرٹ پر ہی ان سے آٹوگراف دینے کی درخواست کردی، جس کو سابق ورلڈ کپ فاتح کپتان فوراً ہی پورا کرنے کو تیار ہوگئے۔دھونی کے گاوسکر کی شرٹ پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو فوراً ہی وائرل ہوگئی، جس پر شائقین کی جانب سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس مقابلے میں سپر کنگز کو اپنے گرائونڈ پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں 6 وکٹ سے شکست برداشت کرنا پڑی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *