بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.3°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

آصف زرداری کا بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگانے کا اعلان

Tuesday, 6 June, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018ء کے مقابلے میں آج پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگاؤں گا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، آصف زرداری نے جلسے کی تیاریوں کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا ہے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ پر 21 جون کو لاہور میں جلسہ کرے گی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں