بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

شہر یار آفریدی، شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل

Wednesday, 16 August, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر یار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل کرتے ہوئے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریار آفریدی اپنے اسلام آباد کے گھر میں رہیں گے، اگر شہریار آفریدی کو کچھ ہوا تو ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد ذمہ دار ہوں گے، شہریار آفریدی کی حفاظت یقینی بنائیں۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان سے بیان حلفی بھی طلب کر لیا گیا۔عدالت نے شہریار آفریدی کو ہدایت کی کہ امید کرتے ہیں جب تک یہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے آپ بیان بازی نہیں کریں گے۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں آپ سے توقع کرتا ہوں کہ یہ کیس چلنے تک آپ کوئی بیان نہیں دیں گے، میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی بیان نہیں آنا چاہیے آپ کی طرف سے۔جسٹس بابر ستار نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار شہر یار آفریدی کی رہائی کے کیس کی سماعت کی۔ شہر یار آفریدی کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کا مجسٹریٹ کا آرڈر پڑھا۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ رپورٹ میں لکھا کہ یہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اس کے شواہد کیا ہیں؟ ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ آئی بی کی رپورٹ تھی کہ شہریار آفریدی ڈسٹرکٹ کورٹ پر حملہ کرسکتے ہیں۔ جسٹس بابر نے استفسار کیا کہ آپ نے رپورٹ دینے والے سے پوچھا نہیں کہ یہ جیل سے کیسے لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ڈی سی اسلام آباد نے جواب میں کہا کہ میری آنکھیں اور کان انٹیلی جنس ادارے ہیں، اسپیشل برانچ نے بھی رپورٹ دی تھی۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کو معلوم ہے آپ کیا کہہ رہے ہیں، ایک ملزم جیل میں گرفتار ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ لوگوں کو اکسا رہا ہے، جس دن رہا ہونا تھا آپ کو یہ آرڈر کرنا یاد آگیا؟ آپ ذہن میں رکھیں توہین عدالت کی سزا چھ ماہ قید ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *