بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کیلیے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظم

Tuesday, 24 October, 2023

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائدعام آدمی تک پہنچانے کیلیے اقدامات کو تیز تر کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ نگراں وزیراعظم نے یہ ہدایات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے اور قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔اجلاس میں نگراں وفاقی وزرا مرتضی سولنگی، گوہر اعجاز، کوثر عبداللہ ملک، سمیع سعید، محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ نگراں وزرائے اعلی محسن نقوی، جسٹس (ر) مقبول باقر، اعظم خان، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ اعلی حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعظم کے زیرصدارت ہونےو الے جائزہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور اسمگلنگ و بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے نتائج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بدولت مہنگائی کی شرح میں 1.7 فیصد کمی ہوئی جو گزشتہ ایک برس میں سب سے زیادہ کمی ہے۔دوران اجلاس وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرول کی قیمت میں 12.38 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 4.7 فیصد کمی کے فوائد عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں استحکام اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بدولت مجموعی طور پر 41 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے جس کا ریلیف عام آدمی تک پہنچے گا۔وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ڈالر کی قیمت میں استحکام اور اسمگلنگ کی روک تھام کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کے لیے چاروں صوبوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گندم کی قیمت میں 18فیصد اور چینی کی قیمت میں اوسطاً 16 فیصد کمی خوش آئند ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ انتظامیہ کی کوششوں کی بدولت قومی سطح پر 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *