بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 17°C
Sunday, 22 November 2026 | پاکستان: 13 جمادی الثانی 1448

گمشدہ انگوٹھی 20 ٹن کچرے کے نیچے سے برآمد

Thursday, 30 November, 2023

نیو ہیمپشائر: امریکا میں کچرا صاف کرنے والے ملازمین نے 20 ٹن کچرا ہٹا کر گمشدہ انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے علاقے وِنڈہیم کے جنرل سروسز ڈائریکٹر ڈینس سِنیبالڈی کا کہنا تھا کہ انہیں علاقے سے ایک ادارے کے ملازم کی کال آئی اور اس نے علاقے کے ایک رہائشی سے رابطہ کروایا جن کی انگوٹھی حادثاتی طور پر کچرے میں چلی گئی تھی۔ڈینس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ خاتون نےان کو کچرا پھینکنے کے وقت سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈینیس نے نگرانی کرنے والے کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لیا تاکہ خاتون کے پھینکے گئے کچرے کی جگہ کا تعین کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں معلوم تھا کہ پہلا اسکوپ کدھر گیا اور وہ کس منزل پر موجود ہوگا لیکن اس کے باوجود انہیں بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑا۔ ان کی ٹیم کو کچرے کے تھیلوں کے جتھے میں درست تھیلے کی تلاش میں 12 فٹ نیچے تک جانا پڑا۔انگوٹھی کو تلاش شروع ہونے کے تقریباً دو گھنٹوں بعد ڈھونڈ لیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *