بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 27 August 2026 | پاکستان: 16 ر بیع الاول 1448

اسرائیل کا جنگی جنون برقرار، عالمی دباؤ کے باوجودغزہ میں جنگ جاری رکھنے پر بضد

Thursday, 14 December, 2023

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے عالمی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل آخر تک جنگ جاری رکھے گا، ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے جنگ جاری رکھنے پر بضد اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ فتح کے حصول تک غزہ میں اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی۔اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ عالمی حمایت ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی، اس مرحلے پر جنگ بندی ایک بہت بڑی غلطی ہوگی۔ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر جنگ بندی حماس کیلئے تحفہ ہوگی اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ خطرہ اسرائیلیوں کے سروں پر دوبارہ منڈلاتا رہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی جہازرانی (Shiping lanes) کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو مؤثر اور جارحانہ رویے کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں اپنی انتخابی مہم کیلئے چندہ جمع کرنے کی ایک تقریب میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بلا تفریق بمباری کے باعث اپنی عالمی حمایت کھو رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *