بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

خورد برد کیس ، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Monday, 26 February, 2024

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جہلم میں تعمیراتی پراجیکٹ غبن کیس میں فواد چوہدری کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے درخواست ضمانت پر دلائل کی سماعت کی۔وکیل صفائی عامر عباس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس ہے، مصروف دن ہے، نیب پراسیکیوٹر فواد چوہدری درخواست ضمانت پر ابھی دلائل دیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کیس انکوائری کے مرحلے پر ہے، ریفرنس ابھی ڈسچارج نہیں ہوا، ریفرنس کا ریکارڈ تفتیشی افسر سے منگوایا گیا ہے، یہ جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *