بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

سمجھ نہیں آرہا ڈاکوﺅں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچا ، وزیراعلیٰ سندھ

Sunday, 31 March, 2024

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہا کہ فوجی طرز کا اسلحہ ڈاکوو ¿ں تک کیسے پہنچ رہا ہے۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور سکھر میں بدامنی کی وجہ قبائلی تنازعات ہیں، نگران حکومت کے دور میں حالات خراب ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور فوج کے تعاون سے جلد یہاں پر امن قائم ہوگا۔ گزشتہ حکومت میں وفاقی حکومت نے فوجی طرز کے ہتھیاروں کی درخواست کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بھی فوجی طرز کے ہتھیاروں کی درخواست کریں گے، انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے بھی فوجی طرز کے ہتھیاروں کی درخواست کی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے مقامی سرداروں سے مدد لی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *