بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.3°C
Tuesday, 04 August 2026 | پاکستان: 21 صفر 1448

صحافی عمران ریاض ایک بارپھر لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

Wednesday, 12 June, 2024

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس نے لاہور ایئر پورٹ سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا۔9 مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے صحافی عمران ریاض خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے تھے لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تاحال اہلخانہ سمیت ساتھیوں کو بھی اسکے متعلق نہیں بتایا گیا۔صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں اظہر صدیق نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حالت احرام میں سعودی عرب جا رہے تھے ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں سمیت ان کے ذاتی وکیل میاں علی اشفاق بھی موجود تھے۔اینکر پرسن کے وکیل میاں اظہر صدیق نے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا، پولیس بغیر ورانٹ گرفتاری کے گاڑی سے اتار کر لے گئی اور کسی نئے مقدمے کا ذکر بھی نہیں کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *