بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

نجکاری کرتے ہوئے ملازمین کا تحفظ پیش نظر رکھنے پر اتفاق

Thursday, 4 July, 2024

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی۔وفاقی وزرا کو ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کے عمل کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اور نجکاری کے تکنیکی اور قانونی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ نجکاری کرتے ہوئے ادارے کے ملازمین کا تحفظ پیشِ نظر رکھا جائے گا۔وفاقی وزرا نے نجکاری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور پرائیوٹائزیشن کمیشن کے فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل صاف شفاف ہونا چاہیے اور غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی طرح دیگر اداروں کی نجکاری بھی یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کی ہر پیشکش سب کے سامنے اور کیمروں کی موجودگی میں کھولی جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *