بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

وزیراعلیٰ کو خیبر پختونخوا کے امن سے کوئی سرو کار نہیں ، گورنر فیصل کریم کنڈی

Sunday, 29 September, 2024

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کا خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی تعلق نہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت میں عدم تحفظ بڑھ رہا ہے، کے پی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو رہی ہے، صوبے کے وزیراعلی کو جلسوں اور جلوسوں سے فرصت نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج سڑکوں پر آنے والوں کو ہم نے پرامن پاکستان دیا، کے پی حکومت کو سیکیورٹی کے لیے 600 ارب ملے لیکن پولیس کے پاس وسائل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت اس نعرے پر چل رہی ہے کہ کرپشن کرپشن کرپشن ہے، پشاور بی آر ٹی میں کرپشن سامنے آئی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مخلوط حکومتوں میں مسائل ہیں، شکوک و شبہات دور کریں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں