افغانستان نے ٹی وی یا میڈیا پر جانوروں کی تصاویر نشر کرنے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔صحافیوں کے مطابق اس قانون پر بتدریج عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی و اخلاقی امور کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جانداروں کی تصاویر کی اشاعت پر پابندی مرحلہ وار نافذ کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو یقین دلائیں گے کہ اسلام میں جانداروں کی تصویریں بنانا اور پھیلانا حرام ہے۔افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔افغان حکومت نے میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذہبی تعلیمات اور قواعد کے منافی چیزیں شائع نہ کریں اور ان تعلیمات کا مذاق نہ اڑائیں۔





