بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.9°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 11 محرم 1448

بانی تحریک انصاف جلد رہاہوںگے ، عمر ایوب

Wednesday, 30 October, 2024

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جلد رہا ہوں گے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا، اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی، دیگر خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور خصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ ارکان کی حفاظت کریں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، میرے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، آج یہاں آ گیا، 4 شہروں میں آج تاریخ تھی یہ سب جعلی کیس ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *