بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.3°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

وزیراعظم کوپ 29 میں شرکت کیلئے باکو پہنچ گئے

Tuesday, 12 November, 2024

ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ریاض سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کل 13 نومبر کو کانفرنس سے خطاب کریں گے، شہباز شریف عالمی رہنماوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔کوپ 29 کے دوران پاکستانی میزبانی میں کئی اعلی سطح تقریبات اور گول میز مباحثے ہوں گے، وزیراعظم آذربائیجان کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان کے مطابق اس دوران پاکستان تاریخی ذمہ داری مساوات اور متفرق ذمہ داری کے اصول اجاگر کرے گا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں