بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 29 November 2026 | پاکستان: 21 جمادی الثانی 1448

احتجاج ، عمر ایوب کیخلاف درج مقدمے میں ضمانت منظور

Tuesday, 10 December, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔اے ٹی سی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی، اس موقع پر عمر ایوب اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *