بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

شامی باغیوں سے رابطہ ہے ، امریکی وزیر خارجہ

Sunday, 15 December, 2024

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ھیئت تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغیوں سے رابطے میں ہیں، شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظر ثانی ان کے رویے اور کارکردگی سے مشروط ہے۔اردن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بالکل نزدیک پہنچ چکے ہیں۔اردن میں عرب رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب، مصر، عراق، لبنان، قطر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔اجلاس میں شام میں تمام عسکری کارروائیاں روکنے اور ہر طبقہ فکر پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل پر زور دیا گیا، مقبوضہ گولان کو شام کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔شامی اپوزیشن کمانڈر احمد الشرع کا کہنا ہے کہ شام میں تبدیلی خطے میں ایران کے خطرناک منصوبے کے خلاف بڑی کامیابی ہے، اسرائیل کی شام میں مداخلت بلاجواز ہے، اسرائیل سے کشیدگی نہیں چاہتے، روس سے ازسر نو تعلقات کی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *