بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

Monday, 27 January, 2025

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں ہی عوام کو آئندہ کا روڈ میپ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، قوم اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافے کا حساب لے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، پیکا آرڈی نینس آزادی اظہار رائے اور صحافت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں