بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

انتظار کی گھڑیاں ختم،29سال بعد پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا آغاز،شاہین اور کیویز مدمقابل

Wednesday, 19 February, 2025

کراچی: شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، طبل جنگ بج گیا، کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی کا آج سے آغاز ہوگا۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہے، اپ گریڈیشن کے بعد تینوں اہم سٹیڈیمز کی حالت بدل چکی ہے، اب فیلڈ میں بہترین کھیل سے گرین شرٹس کو نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرنا ہے بلکہ ہوم گرانڈ پر شائقین کی توقعات کو بھی پورا کرنا ہو گا۔ افتتاحی میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے، میچ دوپہر 2 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔
گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا۔پاکستان ٹیم کی دیار غیر میں ون ڈے میچز میں کارکردگی شاندار رہی البتہ ہوم گرانڈ پر ٹرائنگولر سیریز میں کھلاڑیوں نے مایوس کیا، جنوبی افریقہ کیخلاف رضوان اور سلمان کی عمدہ بیٹنگ نے ریکارڈ ہدف کی فتح دلائی البتہ کیویز سے فائنل سمیت دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
آج سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخر زمان پاکستانی عوام کی امیدوں کے محور ہوں گے، کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بالرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہو گا، شاہین آفریدی کا ساتھ دینے کیلئے حارث رف بھی فٹ ہو چکے ہیں البتہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔نسیم شاہ اور ابرار بھی کچھ کر دکھانے کیلئے بے چین ہیں، دوسری جانب کیوی ٹیم کو کین ولیمسن سمیت کئی میچ ونرز کا ساتھ حاصل ہے، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار رہے گی۔دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری آج کے میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے، میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہو گی، پاک فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *