بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 16.4°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

خیبر پختونحوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

Thursday, 27 March, 2025

سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔سیکورٹی فورسز کے میر علی میں آپریشن کے دوران میں 5 خوارج مارے گئے ایک اور کارروائی کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔سیکورٹی فورسز کی میرانشاہ میں کارروائی میں 2 خوارج مارے گئے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ایک خارجی جہنم واصل کیا گیا۔مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پر عزم ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں