بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

کس طرح صوبے کے اکانٹس میں 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی،فیصل کیم کنڈی

Monday, 5 May, 2025

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح صوبے کے اکانٹس میں سے 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج جب کہا جا رہا ہے 40 ارب لوٹ چکے ہیں تو نیب خاموش ہے، اگر یہ پیپلز پارٹی ہوتی تو پہلے پکڑا جاتا بعد میں ثابت کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں 55 کروڑ روپے کا ہارس اینڈ کیٹل شو کرایا گیا، سمجھ سے باہر ہے کہ پیسے کہاں لگائے گئے اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جو 9 مئی واقعات میں شامل تھے ان کو سزا ملنی چاہیے۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹس آف ویمن میں ابھی تک کوئی چیئرپرسن موجود نہیں، صوبائی حکومت باقی چیزوں سے فارغ ہو گئی ہو تو اس پر توجہ دے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *