بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.9°C
Friday, 09 October 2026 | پاکستان: 28 ر بیع الثانی 1448

بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازہ لگایا، شازیہ مری

Thursday, 8 May, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز(پی پی پی پی)کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے۔شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے ڈپلومیٹک ایجنڈے میں لاکھوں سکھ یاتری پاکستان آئے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔
پیپلز پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ پہلگام واقعے پر وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے منشور میں بس کشمیر پر قبضہ اور وہاں کی اقلیتوں کیلئے زمین تنگ کرنا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *