بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا، مشعال ملک

Tuesday, 5 August, 2025

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں کشمیریوں کے ڈیتھ وارنٹ نکالے۔ قائداعظم نے کشمیر کو شہہ رگ کہا تھا۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم کشمیریوں کو پتہ ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے، آج وہی مودی وہی آر ایس ایس ہے جس نے گاندھی کو قتل کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں بھی بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا گیا، بھارت فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہتا ہے، مختلف ممالک میں بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورک پکڑے جاتے ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی کو ہر آزادی پسند کو دہشتگرد قرار دینے کا شوق ہے، 50 لاکھ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل بنا کر دے رہے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں اللّٰہ نے پاکستان کو کامیابی دی، پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، فیلڈ مارشل نے ایران اسرائیل سیز فائر میں کردار ادا کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *