بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 28 June 2026 | پاکستان: 13 محرم 1448

وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق سی پی این ای سیکریٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کیا

Wednesday, 27 August, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری جنرل سی پی این ای عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود صحافت اور اشاعتی دنیا کے ایک معتبر نام تھے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے شعبہ صحافت اور ادب کو نئی جہتیں فراہم کیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔

اسی طرح، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سابق سیکریٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *