بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 23 June 2026 | پاکستان: 8 محرم 1448
آبنائے ہرمز مکمل کھل گئی، ایران اس آبی گزرگاہ میں بہت اچھا اقدام کر رہا: ٹرمپ

آبنائے ہرمز مکمل کھل گئی، ایران اس آبی گزرگاہ میں بہت اچھا اقدام کر رہا: ٹرمپ

Tuesday, 23 June, 2026

نیویارک :امریکا کے صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل گئی ہے اور ایران اس آبی گزر گاہ میں بہت اچھا کام کر رہاہے، تاہم اگر ایران نے معاہدے کی پابندی نہ کی تو ضروری اقدام کروں گا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں بحری تجارت کے لیے اہم سمجھی جانے والی آبنائے ہرمز اب مکمل طور پر فعال ہے۔
انہوں نے کہا آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل گئی ہے اور ایران اس معاملے میں بہت اچھا کام کر رہا ہے۔تاہم امریکی صدر نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار بھی کیا کہ اگر تہران نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو امریکا وہ اقدامات کرے گا جو ضروری ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایران امریکا اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرتا رہے گا دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا کوئی تنازع پیدا نہیں ہوگا۔صدر ٹرمپ کے مطابق ایران جلد بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنے پر رضامند ہو جائے گا اور طویل مدت کے لیے جوہری شفافیت کو یقینی بنانے پر آمادہ ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *