اسلام آباد – نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب سے بات چیت کے دوران خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور ایرانی اہلکاروں اور ماہی گیروں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر رابطہ کاری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں