اسلام آباد: نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیویز کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی شرح میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت نے اسی کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی،ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی میں یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
حکومت کے مطابق دونوں مختلف لیوی ٹیکسوں کی شرح میں کی گئی اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں