بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 05 July 2026 | پاکستان: 20 محرم 1448
عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں؛ ٹرمپ

عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں؛ ٹرمپ

Sunday, 5 July, 2026

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں ایرانی عوام کو روتا دیکھ کر میں حیران رہ گیا ہوں۔امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی باراک راوِد کو دیے گئے ٹیلی فونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے روایتی دھونس دھمکی کے انداز میں کہا کہ اگر وہ چاہتے تو جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بناسکتے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ جنازے میں ایران کی اعلیٰ قیادت اور اہم شخصیات ایک ہی مقام پر موجود ہیں۔ اس لیے اگر امریکا چاہے تو وہاں موجود سب کو ختم کر سکتا ہے تاہم ایسا نہیں کیا جائے گا کیونکہ پھر مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہیں رہے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر شدید حیرانی کا اظہار کیا کہ ایران کے عوام آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں نہایت جذباتی اور آبدیدہ نظر آرہے ہیں۔صدر ٹرمپ کے بقول وہ سمجھتے تھے کہ ایرانی علی خامنہ ای سے نفرت کرتے ہیں لیکن عوام کو روتا دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ شاید یہ آنسو حقیقی ہوں اور شاید نہ ہوں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *