بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 05 July 2026 | پاکستان: 20 محرم 1448
ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہوگا، سعودی میڈیا

ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہوگا، سعودی میڈیا

Sunday, 5 July, 2026

اسلام آباد:سعودی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہوگا۔العربیہ کی رپورٹ مطابق مذاکرات کا یہ دور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کی تکمیل کے بعد شروع کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر عائد پابندیوں، ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایرانی جوہری پروگرام سمیت متعدد اہم امور زیر غور آئیں گے۔العربیہ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حال ہی میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بلاواسطہ مذاکرات ہوئے تھے، جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعمیری قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دوحہ مذاکرات کے بعد ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات میں اس کے منجمد اثاثوں میں سے چند ارب ڈالر بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے، تاہم امریکا نے ایرانی دعوؤں کی تردید کی تھی۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *