بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 16 July 2026 | پاکستان: 2 صفر 1448
اسرائیل امریکا میں عوامی رائے ہار رہا، یہ سادہ اور واضح حقیقت : امریکی نائب صدر

اسرائیل امریکا میں عوامی رائے ہار رہا، یہ سادہ اور واضح حقیقت : امریکی نائب صدر

Thursday, 16 July, 2026

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا میں عوامی رائے کی جنگ ہار رہا ہے، یہ ایک سادہ اور واضح حقیقت ہے۔نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی پوڈکاسٹر جو روگن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکا کا اتحادی ہے، تاہم وہ امریکی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش ضرور کرتا ہے۔
وینس سے سوال ہوا کہ کیا وہ امریکی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں؟ جس پر امریکی نائب صدر نے جواب دیا کہ ‘جی ہاں، اسرائیل یقینی طور پر اس معاملے میں زیادہ مؤثر ہے’۔
واضح رہے کہ مارچ میں ایک سروے میں امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔امریکی میڈیا کے ایک سروے کے مطابق صرف 32 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، جبکہ 39 فیصد اسرائیل کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔
اسرائیل کی حمایت میں سب سے بڑی کمی ڈیموکریٹس اور آزاد ووٹرز میں دیکھی گئی۔ 2013 کے مقابلے میں اسرائیل کی حمایت 34 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔خاص طور پر نوجوانوں میں اسرائیل کے خلاف جذبات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *