بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.9°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 29 صفر 1448

اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے میں تین پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

Wednesday, 12 August, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس حملے میں تنزانیہ کے جھنڈے والے بحری جہاز تہامہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے عملے میں ہلاکتیں اور زخمی ہوئے۔ اس حملے میں ایک انڈونیشیائی شہری بھی مارا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حملے میں تین پاکستانی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ انہوں نے جاں بحق پاکستانیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈار نے کہا کہ پاکستان غیر جنگی تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی، میری ٹائم سیکیورٹی اور تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان متعلقہ سعودی حکام اور یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ اس واقعے کی مزید تفصیلات اور اس کے ارد گرد کے حالات جاننے کے لیے رابطے میں ہے۔

ڈار نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کریں اور جاں بحق پاکستانی شہریوں کی لاشوں کی بازیابی اور وطن واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے سفارتخانے کو زخمی پاکستانی شہری کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈار نے کہا کہ پاکستان صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔

گزشتہ روز یمنی حکومت اور کوسٹ گارڈ ذرائع نے بتایا تھا کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں باب المندب کے قریب ایک مال بردار جہاز پر حملہ کیا۔ حملے میں بحری جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا گیا اور عملے کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *